Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ مرکزی سبزی منڈی کا افتتاح کیوں نہیں ہوا؟

جدہ .... مشرقی جدہ میں مرکزی سبزی منڈی کا افتتاح یکم محرم 1440ھ مطابق 11ستمبر 2018ءکو ہونے والا تھا۔ اہل جدہ 12برس سے جاری منصوبے کے افتتاح کے بے چینی سے منتظر تھے۔ المدینہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اہل جدہ یہ جان کر سکتے میں آگئے کہ افتتاح کی تاریخ تک سبزی منڈی کا 75فیصد کام ناتمام پڑا ہوا ہے۔ صرف 25فیصد ہی کام 12برس میں انجام دیا گیا ہے۔عوام الناس اسے مرکزی سبزی منڈی کے افتتاح کے پہلے دن ہی اسے ناکامی کا نام دے رہے ہیں۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدہ میونسپلٹی کے بیان کے مطابق سبزی منڈی کو مکمل کرنے کی کارروائی معلق پڑی ہوئی ہے۔
 

شیئر: