لیونل میسی نے اب بچوں کو اسکول چھوڑیں گے

 
بارسلونا: ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم اور بارسلونا کلب کے کپتان عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے دونوں بیٹوں تھیاگو اور ماٹیو کو اسکول چھوڑ رہے ہیں۔ میسی نے بچوں کو اسکول چھوڑنے اورواپس لانے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ بارسلونامیں مقیم اسٹار فٹبالر ان دنوں لالیگا کے میچز کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں تھیاگو اور ماٹیو کو اسکول لانے اورلے جانے کی ذمہ داری نبھانے کا اراد ہ کرلیا ہے۔لائنل میسی نے گزشتہ روز بچوں کے ساتھ اسکول جاتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔لائنل میسی کا کہناہے کہ انٹرنیشل مصروفیات نہ ہونے کے باعث گھر کی ذمہ داریوں کی طرف دھیان دے رہاہوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: