Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#قائد اعظم

قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات پر ٹویٹر صارفین نے اپنے عظیم رہنما کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ 
محمد فرخ کہتے ہیں کہ عظیم رہنما جس نے ہمیں پاکستان دیا۔
دانیال گیلانی کا ٹویٹ ہے کہ آج کے دن ہمیں قائدکے فرمان ایک مرتبہ پھر پڑھنے کی ضرورت ہے۔
محمد کامران ٹویٹ کرتے ہیں کہ قائداعظم ایک عظیم شخص جس نے دنیا کا نقشہ تبدیل کردیا۔
مائزہ کہتی ہیں کہ قائد کی برسی پر میرے ذہن میں ایک شخص کا قول آرہا ہے کہ جب ایک عظیم شخص مرتا ہے تو برسوں تک اسکی پھیلائی ہوئی روشنی لوگوں کو سفر میں راستہ دکھاتی رہتی ہے۔ 
مہرین خرم کہتی ہیں کہ قائد اعظم کے زریں اقوال اپنے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس سے رہنمائی حاصل کی جائے۔
عائشہ لکھتی ہیں کہ قائد کا شکریہ۔ وہ لوگ جو آج قائد کو اپنے لبرل ازم کیلئے استعمال کرتے ہیں انہیںقائد کی زندگی کے بارے میں پڑھنا چاہئے۔ جنہوں نے اپنی زندگی میں اسلام کو سربلند رکھا اور اسلام کو بچانے کیلئے پاکستان قائم کیا۔
عثمان کہتے ہیں کہ گاندھی اپنے قاتل کے ہاتھوں مرے قائداعظم نے پاکستان کی حفاظت، محبت اور لگن میں اپنی جان دی۔
مسعود خان لکھتے ہیں کہ قائد اعظم نے پوری دنیا اور خاص طور پر جنوبی ایشیا کو اپنی طلسماتی اوربصیرت آمیز قیادت سے انسپائر کیا۔
محمد خیام کا ٹویٹ ہے کہ قائد نے کہا تھا کہ اسلام کے خادم بن کر سامنے آئیے، سیاسی ، تعلیمی اور اقتصادی طو رپر عوام کو منظم کریئے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ وہ طاقت بن جائیں گے جسے ہر شخص تسلیم کریگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں