Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹر کو ری ڈیزائن کیا جائے گا‎

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نئے ڈیزائن میں ٹوئیٹر کو مکمل طور پر سفید کردیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بک مارکس ، ایکسپلور ٹیب اور نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا جائے گا۔ ٹرینڈنگ ٹاپکس کو بائیں سے دائیں جانب منتقل کیا گیا ہے اور اب یہ فالو سجیشن کے باکس سے نیچے چلے گئے ہیں۔بائیں جانب سے پروفائل فوٹو ، ٹویٹس کی تعداد اور فالوورز کی تعداد وغیرہ کا سیکشن بھی ختم کردیا گیا ہے اور اب بایاں حصہ بالکل خالی ہے۔ کمپوز ٹویٹس کے بٹن کو دائیں جانب ٹرینڈنگ ٹاپکس کے نیچے جگہ دی گئی ہے۔ بک مارک فیچر کو موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ڈائریکٹ میسج کے فیچر کو بھی پہلے سے بہتر کیا جا رہا ہے۔نئے ڈیزائن کو آزمائش بنیادوں پر پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: