Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تعلیم_سے_قوم_بنتی_ہے

تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے تعلیم سے قوم بنتی ہے ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جو ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
مسعود خان نے ٹویٹ کیا : تعلیم کے بغیر اندھیرا اور تعلیم کے ساتھ روشنی ہے۔ تعلیم ہماری قوم کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے۔ 
ثاقب اعظم نے کہا : تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ملک کے تعلیم یافتہ باشندے دولت ، عزت اور خوشحالی لاتے ہیں جس سے قوم خوشحال ہوتی ہے۔ تعلیم یافتہ لوگ جانتےہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔
سائرہ انور کے مطابق : کسی بھی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد تعلیم سے ہوتی ہے۔
سعد بن ظفر نے کہا : تعلیم اور معلومات ہی انسان کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ خود کو غربت سے نکال سکے۔
رائنہ اعوان نے لکھا : آزادی کی حفاظت کے لیے آرمی سے زیادہ تعلیم ضروری ہے۔
فرح خان نے ٹویٹ کیا : تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور یہ ترقی کیلئے بھی اہم جزو ہے۔
انعم آصف نے کہا : تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو صرف پالیسیاں بنانے کے بجائے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
حبیب خان نے لکھا : تعلیم مستقبل کا پاسپورٹ ہے اور جو آج تیاری کرتا ہے وہی بہتر کل گزار سکتا ہے۔
سعدیہ فردوس کے مطابق : تعلیم ترقی کی کنجی ہے۔ جب لوگ تعلیم یافتہ ہونگے تو وہ بہتر سوچ سکیں گے اور مختلف کاموں کے لئے مختلف طریقے اختیار کرسکیں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں