Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”قیاس“ جامعات میں داخلے سے روکنے کا ذریعہ؟

ریاض... سعودی ارکان شوریٰ نے جامعات میں داخلے کیلئے مقرر قومی امتحان ”قیاس“ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انکا کہناہے کہ اس امتحان کو ثانوی پاس طلباءکو جامعات میں داخلے دینے سے روکنے کیلئے استعمال کیا جارہاہے۔ واضح رہے کہ ”قیاس“ کے نام سے ثانوی پاس سعودی طلباءو طالبات کا قومی سطح پر ایک امتحان لیا جاتا ہے جس میں مختلف علوم و فنون میں انکی حقیقی استعداد جانچی جاتی ہے۔ اس امتحان کے نتیجے اور ثانوی اسکول کے نتیجے کو سامنے رکھ کر ہی طلباءو طالبات کو جامعات میں داخلے دیئے جاتے ہیں۔ ارکان شوریٰ نے اس امتحان کی افادیت پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسے صرف جامعات میں داخلے سے روکنے کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔
 

شیئر: