Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی کارکن نے اسپتال کے ڈائریکٹر کی چھٹی کرادی

جازان .... صبیا کے اسپتال میں صحت خدمات فراہم کرنے والے صفائی کاکن کے وڈیو کلپ نے صبیا اسپتال کے ڈائریکٹر کو برطرف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک صفائی کارکن صبیا اسپتال میں صحت عملے والی خدمات انجام دے رہا ہے۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ جازان محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے اسکا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے ڈائریکٹر کو انکے منصب سے سبکدوش کردیا۔ تحقیقات کے بعد کارکن کو بھی نکال دیا گیا۔ اس نرس کی فائل بھی کھول دی گئی جس نے صفائی کارکن کو صحت خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔
 

شیئر: