Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل میں تیسرا جشن آزادی پاکستان کرکٹ کپ

 
ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن اور جبیل کرکٹ ایسوی ایشن کے مابین دوستانہ میچ میںجبیل ٹیم کی فتح، تقریب کے بعد آزادی کیک کاٹا گیا
 ذکاءاللہ محسن۔ ریاض 
ریاض میں ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن اور جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان جبیل میں تیسرا جشن آزادی کپ کے سلسلے میں دوستانہ میچ کھیلا گیا۔ میچ دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر تماشائیوں کا کہنا تھا کرکٹ کا کھیل صحت مند معاشرے کی پہچان ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ ہم سب مل جل کر کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جبیل میں ہونے والے اس میچ میں ایسٹرن پراونس ایسوسی ایشن پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 162 رنز بنا سکی جبکہ جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف پورا کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ندیم جٹ نے چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 108 رنز بنا کر نیٹ آوٹ رہے تقریب تقسیم انعامات سے جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اشتیاق احمد وڑائچ نے کہا کہ کرکٹ کی تمام ایسوسی ایشن کے تمام کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی شب و روز انتھک محنت سے ایسٹرن ریجن میں کرکٹ کامیابی سے فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے تمام کوشش بروئے کار لاتے ہوئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں گے۔ ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر فرحت محمود نے کہا کہ خوبصورت معاشرے کی تشکیل کے لئے صحت مند کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔ کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے عہدیداروں اور سینئر کھلاڑیوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر طاہر کرامت نے کہا کہ ہم نے کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرنے کا عزم کیا ہے جس کیلئے ہم کامیابی کے ساتھ اپنی منزلیں طے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیکنیک میں نکھار لانے کیلئے ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی ۔ تقریب کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے او ر کیک کاٹے گئے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز  " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں
 

شیئر: