Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر اِردوان کا پیغام لائے ترک وزیر خارجہ پاکستان میں

اسلام آباد:  ترکی کے وزیر خارجہ وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مولود چاوش اولو کا دورہ 2 روز پر مشتمل ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر آنے والا ترک وفد وزیر اعظم، صدر، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انہیں ترک صدر رجب طیب اِردوان کا پیغام بھی دیں گے ۔ پاک ترک وزرائے خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد مولود چاوش اولو پہلے ترک حکومت کے نمائندہ ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -لندن میں کلثوم نواز کی نمازجنازہ

شیئر: