ای اے اسپورٹس میں فیفا 19 کے ٹاپ 10 کھلاڑی

 
میڈرڈ: ای اے اسپورٹس نے آخر کار فیفا 19 کے ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اس ٹاپ 10 میں پریمیئر لیگ کے3 اسٹار کھلاڑی شامل ہیں۔ ان میں لائنل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں لیکن ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان میں پہلے نمبر پر کون آئے گا۔ 100 سے زائد فٹبال اسٹار کی چھان پھٹک کی گئی جس کے بعد ان ناموں کا اعلان کیاگیا ہے۔ درحقیقت ٹاپ 3 کھلاڑی وہی ہیں جو پچھلے سال بھی اس فہرست میں آئے تھے۔ نیمار اس وقت بھی تیسرا بہترین فٹبالر قرار دیا جارہا ہے۔ ٹاپ 10 لیوکا موڈرچ بھی جگہ بنائے ہوئے ہیں جنہوں نے رئیل میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ میں پہنچنانے میں مدد کی تھی اور کروشیا کو اس موسم گرما میں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچایا تھا۔ اس کا نمبر چوتھا مانا جارہاہے۔ لیوئس سواریز جو پچھلے سیزن میں چوتھے نمبر پر تھے اب گر کر آٹھویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ ٹونی کروس رئیل میڈرڈ کے ایسے تیسرے کھلاڑی ہیں جو اس وقت آخری نمبر پر ہیں۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: