Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر10 ملین ریال جرمانہ

ریاض۔۔۔وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر 10لاکھ ریال سے زیادہ جرمانے مقررکردیئے۔ یہ قانون سعودی عرب سمیت تمام جی سی سی ممالک میں نافذ العمل ہوگا۔ جانوروں کے ڈاکٹر ،جانوروں کے علاج کیلئے قائم صحت ادارے، جانورفروخت کرنیوالے مراکز بھی اس کی زد میں ہونگے۔ ایک برس کے دوران دوسری خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا ہوگا۔ تیسری خلاف ورزی پر جرمانہ مزید بڑھا دیا جائیگا جبکہ 90روز کیلئے متعلقہ مرکز کو عارضی طور پر بند کردیا جائیگا۔ چوتھی خلاف ورزی پر جرمانہ اضافے کے ساتھ وصول کیا جائیگا اور ادارے کا اجازت نامہ حتمی طور پر ختم کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -59فیصد ماہی گیر غیر ملکی

شیئر: