Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی ڈاکٹرکی تعداد سالانہ 27.5فیصد کم کرنے کا فیصلہ

ریاض۔۔۔۔سعودی ہیلتھ اسپیشلائزیشن کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹروں کی تعداد سالانہ 27,5فیصد کم کی جائیگی۔ اس فیصلے پر آئندہ 9برسوں تک عملدرآمد کیا جاتا رہے گا۔ 2027ء تک 21800سعودی ڈینٹسٹ غیر ملکیوں کی جگہ تعینات کئے جائیں گے۔ سعودی شہریوں کیلئے سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔آئندہ 5برس کے دوران سعودی کالجوں سے دانتوں کے ڈاکٹر فارغ ہونگے۔ 2018ء میں 1956،2019میں 1941،2020میں 2326اور 2021میں 2403ڈاکٹر تیار ہونگے۔ ان میں خواتین بھی شامل ہونگی۔
مزید پڑھیں:- - - -عسیر : مساجد میں 6صوبوں سے آگے

شیئر: