ناومی اوساکا ایک کار کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر

 
ٹوکیو:جاپان کی ایک کار ساز کمپنی نے ٹینس اسٹار ناومی اوساکا کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔ کمپنی کے مطابق انھوں نے اپنے نوجوان کسٹمرز کو راغب کرنے کے لئے20 سالہ ٹینس ا سٹار کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے ۔ ناومی اوساکا نے حال ہی میں 36 سالہ سرینا ولیمز کو شکست دے کر گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی جاپانی کھلاڑی بن گئیں۔انھوں نے برانڈ ایمبیسڈر بننے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے بچپن گزارا اور اب میں ان کے برانڈ کی سفیر ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں ایک مکمل حصار میں آ گئی ہوں۔اوساکا کی والدہ جاپانی اور والد ہیٹین ہیں ، وہ جاپان میں پیدا ہوئیں اور امریکہ میں پروان چڑھیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: