بیگم کلثوم نواز کے جنازے کی تیاریاں مکمل‘ سیکورٹی سخت

لاہور: نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی تیاریاں لاہور میں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں سابق خاتون اول کو نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ کلثوم نواز کا جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نماز جنازہ میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ق لیگ، متحدہ پاکستان اور جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سمیت سیاسی اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔
 
 

شیئر: