Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار ہوگئی

دمشق ۔۔۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام میں گزشتہ7 برسوں سے جاری خونریز تنازعے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 60ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ آبزرویٹری نے شام میں انسانی ہلاکتوں کے یہ اعداد وشمار ایک ایسے وقت میں جاری کیے ہیں، جب خدشہ ہے کہ صوبہ ادلب میں حکومتی فورسز کی باغیوں کے خلاف تازہ عسکری کارروائی ایک نئی خونریزی ثابت ہو گی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کے مطابق ادلب میں تشدد کی ایک نئی لہر سے بچتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

شیئر: