Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے آئی فونز : آئی فون ایکس آر‎

ایپل کمپنی کی جانب سے فلیگ شپ آئی فونز کے ساتھ آئی فون ایٹ کے متبادل کے طور پر 6.1 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے والا آئی فون ایکس آر بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے بیزل لیس ہے اور اس میں نوچ بھی شامل کیا گیا ہے۔ آئی فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل لینس دیا گیا ہے جو ٹرو ٹون فلیش کے ساتھ ہے۔فون کے فرنٹ پر 7 میگا پکسل کا سنسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ ایچ ڈی آر فیچر اور فیس آئی ڈی فیچر کو بھی ایپل نے اس ڈیوائس کا حصہ بنایا ہے۔ اس فون کی بیٹری آئی فون 8 کی نسبت ڈیڑھ گھنٹہ زیادہ ہے۔یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہے۔ ایکس آر کو 64 جی بی ، 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کے متعارف کرائے گئے نئے آئی فونز میں سب سے زیادہ افورڈایبل ہے۔ فون کو سفید کالے ، نیلے ، کورل اور پیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 749 ڈالر ، 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 799 ڈالر اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 899 ڈالر ہے ۔فون کے پری آرڈر 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور انکی شپنگ 26 اکتوبر سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: