Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پانی کا مسئلہ ترجیح ہے‘ وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس کے مطابق گرین لائن منصوبہ کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ منگھو پیر روڈ کی بحالی، نشتر روڈ، شیر شاہ اور دیگر سڑکوں کا 15 فیصد کام ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی شہر میں پانی کی طلب 918 ایم جی ڈی ہے۔ کراچی میں پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔ پانی کی 5 اسکیمیں ہیں جن میں ری سائیکلنگ پروجیکٹ، کے 4 منصوبے، بلک اسکیم اور دیگر شامل ہیں۔ ان اسکیموں سے 830 ایم جی ڈی پانی مل سکے گا، ہماری کوشش ہے کہ تمام اسکیمیں جلد مکمل ہوں تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہوسکے ۔

شیئر: