Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس : غیر معمولی جسامت والے مچھروں کی یلغار، شہریوں میں خوف وہراس

ٹیکساس ....    امریکی ریاست ٹیکساس کے لوگوں کا کہناہے کہ انکے علاقے میں  مچھروں نے بڑے پیمانے پر یلغار کردی ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ بہت سے  لوگ نقل مکانی کے بارے میں  سوچ رہے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق اتنے بڑے بڑے مچھر نظر آنے لگے ہیں کہ  یقین نہیں آتا کہ  وہ مچھر ہی  ہیں۔  اسپتال ذرائع اور ماہرین کا کہناہے کہ کئی  مہینوں سے جاری مرطوب موسم کی وجہ سے مچھروں کے  علاوہ دوسرے کیڑے مکوڑوں کی  تعداد بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ مچھروں سے  نجات کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے کئے جانے والے  اقدامات ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔  انہیں ختم کرنے کی راہ میں جو  مختلف رکاوٹیں حائل ملتی ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ یہ  مچھر انتہائی تنگ اور تاریک گوشوں میں چھپے  رہتے ہیں اور  وہیں ان کی افزائش نسل ہوتی ہے۔ گاڑیوں کے ٹائر ، مشروبات کے ڈبے، پلاسٹک کے برتن ، کچرے اور پانی کے چھوٹے ذخائر یا برتن ، تالاب، کنویں یا نالیوں وغیرہ سمیت ہر ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں دھیان نہیں جاتا۔  اس حوالے سے  اے بی سی 13ٹی وی چینل پر پروڈیوسر اسٹیو کمپیئن نے ایک تفصیلی پروگرام پیش کیا ہے۔ جس میں  مچھروں  اور دیگر کیڑے مکوڑوں کے  انسداد کیلئے بلدیات  اور صحت کے محکموں کی کارکردگی کا بھی  جائزہ لیا گیا ہے  تاہم اس  حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جس  طرح انسداد جراثیم کا کام ہورہا ہے  وہ تمام جراثیم ، کیڑے مکوڑوں اور بالخصوص مچھروںکے مکمل سدباب کیلئے ناکافی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -جنوبی کوریا میں ہائیڈروجن انڈسٹری کو ترقی دینے کا منصوبہ

شیئر: