Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: پاکستان کی بیٹنگ ناکام، 162پر آل آوٹ

 
دبئی: ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان ٹیم ہند کے مقابلے میں43.1اوور میں 162رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ٹاس جیت کر کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو وکٹ کے حساب سے درست ثابت نہیں ہوا۔ اوپنرز امام الحق نے فخر زمان کے ساتھ مل کر میچ کا آغاز کیا تو پہلے2 اوورز میں صرف 2ہی رنز بن سکے۔ تیسرے اوور میں امام الحق نے باہر جاتی ہوئی پہلی ہی گیند پر غلط شاٹ کھیل کر وکٹ کیپر دھونی کو کیچ تھما دیا۔ ان کا انفرادی اسکور 2رنز تھا ۔ پاکستان ٹیم ابتدائی 10اوورز میں صرف 25رنز بنا سکی تھی۔ بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ مل کر دباو سے نکلنے کی ناکام کوشش کی تا ہم پانچویں اوور کی پہلی گیند پر فخر زمان نے بھونیشور کمار کی گیند پر انتہائی اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے چہل کو آسان کیچ دیدیا۔شعیب ملک نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر وکٹ پر ٹھہرنے کا فیصلہ کیا اور اسکور کو آہستہ آہستہ آگے لیجانے کا سلسلہ جاری رکھا ۔جسپریت بمرا انتہائی طاقت سے بولنگ کے باعث اوور کی پانچویں گیند کراتے ہوئے گر گئے اور ان کی کمر کے پٹھے میں تکلیف ہو گئی جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراونڈ سے باہر لیجانا پڑا تا ہم وہ طبی امداد لینے کے بعد آخری اسپیل کیلئے واپس آگئے۔ بابر اعظم نے 6چوکوں کی مدد سے 47رنز بنائے ، ایک موقع پر دھونی نے ان کا آسان کیچ چھوڑ دیا مگر کلدیپ یادو نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔ وہ بدقسمتی سے نصف سنچری سے 3رنز پیچھے تھے۔ شعیب ملک کا بھی نہایت آسان کیچ وکٹ کیپر دھونی نے گرا دیا جس کے بعد انہوں نے بیٹنگ میں تیزی لانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔شعیب ملک 42رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ اس دوران کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پی ایس ایل 3کی دریافت آصف علی نے مل کر وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی بولرز نے میچ پر گرفت کمزور نہیں پڑنے دی۔دونوں کو کیدرا جادھو نے آوٹ کیا۔ سرفراز احمد 6اور آصف علی 9رنز بنا سکے۔ شاداب خان بھی 8رنز بنا کر جادھو کا شکار بنے جب انہیں دھونی اسٹمپڈ آوٹ کردیا۔شاداب آوٹ ہونے والے 7ویں کھلاڑی تھے اور اس وکٹ 33ویں اوور میں ٹیم کا اسکور 158رنز تھا۔ فہیم اشرف اور محمد عامر نے محتاط انداز سے وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کی تا کہ دباو کم کرسکیں مگر خاطر خواہ کامیابی ان کے حصے میں بھی نہ آسکی۔ فہیم اشرف 21رنز بنا کر جسپریت بمرا کا شکار ہوئے۔ حسن علی کو بھی بمرا نے آوٹ کیاشیکھر دھون نے ان کا کیچ پکڑا ، وہ صرف ایک رن بنا سکے ۔ عثمان خان شنواری کو صفر پر جسپریت بمرا نے کلین بولڈ کر دیا۔ بھونیشور کمار اور کیدرا جادھو نے 3،3وکٹیں حاصل کیں ، بمرا نے 2اور کلدیپ یادو نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: