Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: افغانستان نے بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دیدی

 
ابوظبی: افغانستان نے سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کو بھی136 سے ہرا کر ایشیا کپ کے سپر4مرحلے میں پاک ہند ٹیموں کتلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دیدی۔ ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ حشمت اللہ شاہدی نے58 بنائے جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 119 رنز پرآوٹ ہوگئی ۔ افغانستان یہ میچ 136 رنز سے جیت گیا۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 32 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب اور راشد خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔گوپ بی میں شامل بنگہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد سپر4 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ گروپ میچز مکمل ہونے کے بعد سپر 4 مرحلہ جمعہ سے شروع ہورہا ہے جمعہ کو 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ہند بنگلادیش کا ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔افغانستان کو ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ہانگ کانگ کے بعد کمزور ترین ٹیم تصور کیا جارہا تھا تاہم اس نے پہلے سری لنکا اور اب بنگلہ دیش کو شکست دے کر اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: