Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تجربہ نافذ کرنے کی کوشش کرینگے،عمران خان

ریاض ۔۔۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان میں سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تجربہ نافذ کرنے کی کوشش کرینگے ۔وہ ’’ الاخباریہ ‘‘ چینل کو انٹرویو  دے رہے تھے ۔ بد عنوانی کے خلاف سعودی ولیعہد کی خصوصی مہم کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں یہی کام انجام دیں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے یہاں نظام حکومت کو مضبوط معاشرے کے 55فیصدغریبوں کومعاشی اعتبار سے مضبوط بنانا چاہیں گے وہ افرادی قوت پر سرمایہ لگائیں گے ۔تعلیم، صحت ، بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار اور مضبوط ریاستی اداروں کی تشکیل پر توجہ مرکوز کرینگے ۔عمران خان نے مملکت کے اندرونی امور میں انسانی حقوق کے بہانے مداخلت کی کوششوں کو نئے دور کی استعماریت اور ثقافتی امپریلزم قرار دیا۔انہوں نے اپنی بات واضح کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اپنے مخصوص کلچر ، تاریخ اور مذہب کے سائبان تلے پروان چڑھتے ہیں ۔ طاقتور ممالک کی ثقافت تھوپنے سے نہیں ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سماجی مسائل اور ثقافتی بحران کا ایک سبب مغربی دنیا کے کلچر کو تھوپنے کی کوشش ہے ۔ بنیاد پرستی بھی اسی کا ردعمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمکشوں کا حل سیاسی مکالمے کے ذریعے ضروری ہے ۔ پاکستان یمن کا بحران ختم کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی دنیا کا مرکز اور کلیدی ریاست ہے ۔ یہ تیل کے ذخائر ، سیاسی ومالی طاقت ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی نگہداشت کے باعث پوری مسلم دنیا میں منفرد مقام کا حامل ہے ۔ سعودی عرب اقوام عالم کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور جاری کشمکشیں ختم کرانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ پاکستان امن کے قیام اور لڑائی جھگڑوں کی آگ بجھانے کیلئے سعودی عرب سے تعاون کرے گا۔

شیئر: