Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین، عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران مسلح تنازعے کے سبب ہلاک ہونے والے شہریوں کا تناسب بڑھا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے مطابق مئی کے وسط سے لے کر اگست کے وسط تک 12 عام شہری ہلاک اور93 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد اس سے گزشتہ 3 ماہ کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کے مشرقی حصوں میں یوکرینی دستوں اور روس نواز باغیوں کے مابین جھڑپوں میں 2014ء  سے لے کر اب تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  

شیئر: