Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیمک سے نجات کے لیے کیا کریں ‎

بوریکس دیمک کو ختم کرنے کے لیے انتہائی کارآمد ہے .  فرنیچر یا لکڑی  کے جس حصے پر دیمک لگا ہو  وہاں  بوریکس کی تہہ لگادیں ۔ ہفتے میں دو مرتبہ  بوریکس کے استعمال سے  دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا۔بوریکس کا سلوشن بنا کر بھی لکڑی کی سطح پر اسپرے کیا جاسکتا ہے ۔ سلوشن بنانے کے لیے 8اونس گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ بوریکس ملا کر اسپرے کریں۔
نیم کا تیل  دیمک کے خلاف ایک اور موثر دوا ہے . یہ  آہستہ آہستہ  اثر دکھاتا ہے  اور  دیمک کو بڑھنے نہیں دیتا ۔ نیم کا تیل دیمک کا خاتمہ کردیتا ہے اگر براہ راست دیمک پر لگے۔ روئی پر نیم کا تیل لگا کر متاثرہ فرنیچر یا دروازے کھڑکیوں پر لگائیں ۔  بار بار لگانے سے کچھ ہی دنوں میں دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا۔
متاثرہ حصوں پر  نارنگی  کے تیل کا استعمال بھی  دیمک کےخلاف  ایک بہترین مزاحمت ثابت ہوتا ہے .  سورج کی روشنی دیمک کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے اگر کسی فرنیچر میں دیمک لگ گئی ہے تواسے دھوپ میں رکھ دیں الٹرا وائلیٹ ریز دیمک کو فرنیچر سے نکلنے پر مجبور کردیں گی۔ 

شیئر: