Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی سی لونگ کے بڑے فوائد ‎

لونگ ایک خوشبو دار مسالا ہے . اسکے طبی  فوائد زبردست اہمیت کے حامل ہیں .  سر درد کی شکایت ہو تو لونگ کا سفوف  نمک اور دودھ کے ساتھ ملا کر ماتھے پر لیپ کر لیجیے  . کھانسی سے نجات کے لیے  ایک لونگ نمک کے ساتھ چبا کر   نگل  لینا فائدہ دے گا .  لونگ اور ہلدی کا سفوف انڈے کی  سفیدی میں ملا کر کیل مہاسوں پر لگانے سے کیل مہاسے نکلنا بند ہو جاتے ہیں.  دانت کے درد میں لونگ کو منہ میں رکھنے سے  تکلیف کم ہو جاتی ہے . لونگ کا تیل بھی بہت مفید ہے .  بد ہضمی اور قے کی صورت میں لونگ کا تیل پینے سے افاقہ ہوتا ہے .  لونگ کا تیل تھوڑے سے شہد اور لہسن کے ساتھ ملا کر کھانے سے  کھانسی میں آرام آجاتا ہے .  یہ جوڑوں کے درد کے لیے بھی مفید ہے .  گھٹیا ، اعصابی درد  اور اٹھنے بیٹھنے کی تکلیف ہو تو اس تیل کی مالش  تکلیف سے نجات میں فائدہ  مند ثابت ہوتی ہے .
 

شیئر: