Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ رائل میرین کیڈٹ خیریت سے ہے

ڈیوون.....شاہی بحریہ سے تعلق رکھنے والی 15سالہ میرین کیڈٹ جوڈی بوکر کا سراغ مل گیا ہے۔ جو اچانک اپنے کالج سے غائب ہوگئی تھی اور اسکاکوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 15سالہ جوڈی کے غائب ہونے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تھی اور جگہ جگہ بڑی سرگرمی سے اسکی تلاش جاری تھی مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جوڈی اب اوکلاہمپٹن منتقل ہوچکی ہے اور اس موقع پر اسکی فیملی کے دیگر ارکان بھی ساتھ ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جوڈی بالکل خیریت سے ہے تاہم کالج سے اچانک اور کسی کو بتائے بغیر غائب ہوجانے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ڈیوون اور کارنیوال پولیس کا اب یہ موقف ہے کہ جوڈی سرے سے غائب ہی نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی اس نے کبھی غائب ہوجانے کا کوئی ارادہ ظاہر کیا تھا۔ جوڈی کا کہناہے کہ اسے لوگوں کو اپنی منتقلی کی خبردوسرے لوگوں کو دینے کی فرصت نہیں ملی۔سارا واویلا اس کی اسی نادانی کا نتیجہ ہے۔

شیئر: