Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنس نے اپنے انڈوں کی حفاظت کا بندوبست کرلیا

پورٹسماﺅتھ.....یہاں منعقدہ فوٹو گرافی مقابلے میں ایک ایسی تصویر بھی شریک مقابلہ کی گئی ہے جس میں ایک ہنس کا شعور حفاظت اور سمجھداری کا عنصر صاف نظر آتا ہے۔ یہ تصویرایڈہوز نامی فوٹو گرافر نے اتاری ہے او رفوٹو گرافی مقابلے کا مضمون دیہی زندگی رکھا گیا تھا۔ اس تصویر کے علاوہ ایک وڈیو بھی جاری ہوئی ہے جس میں صاف نظر آتا ہے کہ ایک ہنس اپنے 6انڈوں کو محفوظ رکھنے کیلئے زبردست جدوجہد کررہی ہے۔ اس جدوجہد کے دوران اس نے آس پاس سے مختلف چیزیں جمع کیں جن میں پلاسٹک کے ٹکڑے سیپوں کے خول ، رسیاں اور بہت ساری چیزیں شامل تھیں۔ تصویر میں لوگوں کے پھینکے ہوئے پھٹے پرانے تھیلے بھی نظر آتے ہیں۔ فوٹو گرافر کا کہناہے کہ اس نے یہ تصویر پورٹسماﺅتھ کی پرانی گودی کے علاقے سے اتاری ہے۔ جہاں وہ مقابلے میں شامل کرنے کیلئے فوٹو گرافی کی غرض سے گیا تھا۔

شیئر: