Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق نے تہران سے سفیر کیوں بلایا؟

جدہ۔۔۔۔عراقی دفتر خارجہ نے تہران میں متعین اپنے سفیر کو احتساب کیلئے بغداد طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایک وڈیوکلپ نے عراق میں ہنگامہ برپا کردیا جس میں دکھایا گیا تھا کہ عراقی شہری ایران میں ملاؤں کے نظام کی جانب سے اپنے خلاف برتے جانے والے مظالم کی شکایات کررہے ہیں جبکہ عراقی سفیر راجح الموسیٰ ان پر برس رہے ہیں۔عراقی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر احمدمحجوب نے اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ انہیں ایران میں متعین اپنے سفیر کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر افسوس ہے۔ وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے باز پرس کیلئے انہیں بغداد طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شیطانی کردارادا کرنے والا مصری اداکار چل بسا

شیئر: