Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ یارکشائر میں مسلم خواتین پولیس افسران کیلئے خصوصی وردی

ویسٹ یارکشائر.... برطانوی حکومت   اپنے معاشرے میں  تفریق کا عمل کم کرنے کے کئی منصوبوں پر بیک وقت کام کررہا ہے اور اسکی خواہش ہے کہ محکمہ پولیس میں بھی تبدیلی لائی جائے تاکہ ملک میں رہنے والی مختلف برادریوں کے لوگوں کو  محکمہ میں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دی جاسکیں۔ اسی منصوبے کے تحت نئی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ ویسٹ یارکشائر پولیس نے مسلم خاتون پولیس افسران کیلئے خصوصی وردیاں تیار کرانے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیا لباس  جسم کے خدوخال کو نمایاں نہیں کرسکے گا۔ یہ ڈھیلا ڈھالا ہوگا اور اسے استعمال کرنے والی مسلم پولیس افسران زیادہ عافیت محسوس کریں گی۔ ویسٹ یارکشائر  پولیس کو یقین ہے کہ اسکا یہ تجربہ بیحد کامیا ب رہیگا او رمسلم خواتین بڑھ چڑھ کر محکمہ پولیس میں شامل ہونا چاہیں گی کیونکہ محکمے کو ہر فرقے اور ہر نسل کے افسران کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ضرورت اسی طرح پوری ہوسکے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -چین شہریوں کے رویئے کے بارے میں ریکارڈ جمع کررہا ہے

شیئر: