Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمہ جہتی ترقی

21ستمبر 2018ء جمعہ کو شائع ہونیوالے عربی اخبار البلادکا اداریہ نذرقارئین

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمدبن سلمان کا عہد عظیم الشان کارناموں کا عہد ہے۔ سعودی عرب تعمیر و ترقی کا مبارک سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی وژن 2030اور قومی تبدیلی پروگرام کے مقررہ اہداف کے حصول کا سلسلہ روزافزوں ہے۔ ان کے تحت قومی اقتصاد کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، مملکت کے قدرتی وسائل ، منفرد اسٹراٹیجک محل وقوع اور عالمی حیثیت سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ نئے نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، قوانین اور ضوابط کا نیا ڈھانچہ استوار کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی خوشحالی کیلئے ہر سطح پر کام ہورہا ہے۔
    حالیہ ایام میں جاری کردہ عظیم الشان منصوبوں کی تکمیل اس بات کی ضامن ہوگی کہ سعودی اقتصاد تیل پر انحصار کرنے والی منزل سے نکل کر آمدنی کے متنوع وسائل پر چلنے والے اقتصادی نظام میں تبدیل ہوجائیگا۔
     دوسری جانب سعودی عرب دہشتگردی کے انسداد، اس سے مالی اعانت فراہم کرنیوالے سوتے خشک کرنے،دہشتگرد جماعتوں و تنظیموں کی حامی ریاستوں کی طرف سے داخلی امور میں کھلی مداخلت سے نمٹنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ایرانی حکام کو اس حوالے سے لگام دینے کی کوشش ہورہی ہے۔ تیسری جانب سعودی عرب دنیا بھر میں مصیبت زدگان اور قدرتی آفات سے متاثرین کی مدد کے حوالے سے اپنا انسانی کرداربھی احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔ چوتھی جانب اقوام عالم کے درمیان پرامن بقائے باہم ، عقل کی حکمرانی اور تنازعات طے کرانے کیلئے سیاسی مکالمے پربھی زور دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -سعودائزیشن کا دشمن کون ہے؟

شیئر: