Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب انسانی حقوق کا پاسبان

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبارالبلاد کا اداریہ نذر قارئین ہے۔
انسانی حقوق کا حقیقی تصور سعودی عرب کی پالیسی اور اس کی حکمت عملی کا اٹوٹ حصہ ہے۔سعودی عرب اپنے تمام شہریوں ، اپنے یہاں سکونت پذیر ہر انسان کے حقو ق راسخ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین، بچوں ، بوڑھوں سب کے حقوق کی نگہداشت کو اپنے عقیدے میں شامل کئے ہوئے ہے۔ انسانی وقار کے تحفظ کیلئے درکار ہر اقدام کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں میں سعودی عرب باقاعدہ فریق ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ تعاون کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔ تمام معاہدے نہ صرف یہ کہ نافذ کرتا ہے بلکہ ان کے نفاذ میں مدد بھی دیتا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے مشن کی سرپرستی کررہے ہیں۔
سعودی عرب کے طول و عرض میں آنے والی تبدیلیو ںاور حالات کا سرسری سا جائزہ یہی واضح کرتا ہے کہ مملکت انسانی حقوق کی علمبردار ریاست ہے۔ سعودی وژن 2030نے متعدد پروگرام، فارمولے اور اسکیمیں پیش کرکے نیز سرکاری نظام کی تنظیم نو کرکے ا س جہت میں مزید پیشرفت کی ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر بندر العیبان نے بیجنگ فورم میں شرکت کے موقع پر بجا طور پر کہا تھا کہ سعودی عرب اور اسکی دانشور قیادت انسانی حقوق کے تحفظ ، فروغ اور اپنے عوام کو پُروقار زندگی فراہم کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: