Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین کا فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ

میڈرڈ۔۔۔اسپین نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا کہ ان کا ملک اس سلسلے میں یورپی یونین کی متفقہ قرار داد کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت یورپی یونین کو حتمی مدت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ اس وقت تک یورپی یونین اس معاملے پر متفق ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر حتمی مدت تک اتفاق رائے نہیں ہوتا تو اسپین یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کریگا ۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ نے اسپین کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیا ہے ۔

شیئر: