Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی: اردو نیوز کے قارئین کے تہنیتی پیغامات

سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی کے موقع پر اردو نیوز کے قارئین نے مبارکباد کے پیغام ارسال کئے ہیں۔ 
پاکستان رفیع حسن نے لکھا:اللہ تعالی حرمین شریفین کو شاد باد رکھے۔ مبارک باد
جدہ سے محمد جہانزیب گھمن نے لکھا:مجھے سعودی عرب سے محبت ہے، اللہ تعالی اس کا اقبال بلند کرے۔
ریاض سے محمد خالد رانا نے لکھا:سعودی عرب کی لیڈر شپ اور عوام کو یوم الوطنی بہت بہت مبارک ہو۔ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل میں بستا ہے اور ان کی سیاسی و مذہبی نمائندگی کرتا ہے۔ سعودی عرب کی موجودہ قیادت خادم حرمین شریفین کی سربراہی میں جس طرح اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے، یہ امر دیگر مسلمان ممالک کے لئے باعث تقلید ہے۔
نجران سے سید حمزہ حسین نے لکھا:سعودی عوام اور قیادت کو یوم الوطنی مبارک ہو، مجھے مملکت پر فخر ہے۔
اسلام آباد سے خواجہ جمیل احمد نے لکھا:سعودی عرب کا 88واں یوم الوطنی مبارک ہو۔
یوم الوطنی: آپ بھی تہنیتی پیغام بھیجیں
برطانیہ کے شہروولورہمپٹن سے محمد ایوب خان نے پوری امت کو سعودی عرب کے یوم الوطنی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
پاکستان کے شہر بوریوالاسے محمد شایان نے مبارکباد دیتے ہوئے کمیونٹی کو پیغام دیا کہ سعودی قوانین کا احترام کریں۔
اسلام اباد سے ذیشان افضل منہاس نے لکھا:یوم الوطنی مبارک ہو، سعودی عرب ہمارا دوسرا وطن ہے۔
مینگورہ، سوات سے زاہر شاہ نے لکھا:یوم الوطنی مبارک ہو، اللہ تعالی مملکت کو امن وامان میں رکھے۔
فیصل اباد سے محمد جاوید اقبال نے لکھا:ہمیں سعودی عرب سے محبت ہے، ہم حرمین شریفین کے خادم ہیں، یوم الوطنی مبارک ہو۔
حیدراباد، پاکستان سے محمد سہیل نے لکھا: یوم الوطنی بہت مبارک ہو۔
سوات، پاکستان سے کلیم اللہ نسیم نے لکھا:میری طرف سے سب سعودی بھائیوں کو یوم الوطنی مبارک ہو۔ اللہ ہمیشہ سعودی عرب کو سلامت رکھی اور دوشنموں سے محفوظ رکھے۔پاک اور سعودی دوستی زندہ باد۔
لاہور سے نعمان چوہدری نے لکھا:سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی کےموقع پر خصوصی طور پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارک ہو۔اللہ رب العزت اس مملکت خداداد کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
لاہور سے میراب سلطان نے لکھا: میں الخبر میں رہ چکا ہوں۔ مجھے سعودی عرب سے محبت ہے۔
جدہ سے محمد عبد اللہ سندھو نے لکھا:سعودی عرب سدا سلامت رہے۔
جدہ سے خالد عبد الغنی نے لکھا:میں مملکتِ سعودی عرب کے88 ویں یومِ وطنی کے پرمسرت موقع پر دل کی اتھا گہرائیوں سے سعودی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ مملکتِ سعودی عرب دن دگنا اور رات چگنا اپنی ترقی کے سفر پر گامزن رہے اور امن و سلامتی کا گہوارہ بنا رہے۔
جدہ سے انجم ظفر نے لکھا:اللہ تعالی سعودی عرب کو سدا سلامت رکھے۔
ریاض سے ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے لکھا:میں سعودی عرب میں اردو ادب کو فروغ دینے والی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کے 88قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس پر یقین رکھتا ہوں کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر سرکردگی سعودی عرب دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا اور دنیا میں سر بلند رہے گا۔ پاکستان اور سعودی کی برادرانہ تعلقات ترقی کی راہ پر گامزان رہیں گے۔
چپلون، انڈیا سے سبل منظور نے لکھا:ہم سعودی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ریاض سے حمزہ جاوید نے لکھا:میں اس ملک میں پیدا ہوا اور یہیں پرورش حاصل کی، مجھے اس ملک سے بے پناہ محبت ہے، 88واں یوم الوطنی مبارک۔
بٹگرام سے خیر محمد نے لکھا: سعودی عوام ہمارے بھائی ہیں، یوم الوطنی مبارک ہو۔
سہارنپور انڈیا سے محمد گلزار الیاس نے لکھا: اللہ تعالی اس ملک اور حرمین شریفین کی حفاظت فرمائے۔
اعظم گڑھ ، انڈیا سے محمد عارف خان نے لکھا: سعودی قیادت اور عوام کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
 
 
 
 
 

شیئر: