Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی:سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے، قارئین

دمام سے سجاد احمد نے لکھا: اللہ تعالی اس مقدس ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور مسلمانوں کے اس عظیم مرکز کو ہمارے ہمارے لئے باعث رحمت بنائے، آمین۔
پاکستان کے شہر بوریوالا سے ڈاکٹر غلام مصطفی نے لکھا: تمام سعودی بھائیوں کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
لاہور سے محمد سعد نے لکھا: سعودی عرب کو یوم الوطنی مبارک ہو، اللہ تعالی ہمیں بھی ارض مقدس کی زیارت نصیب فرمائے۔
راس تنورہ سے کاشف احمد نے کہا:سعودی عرب میرا دوسرا گھر ہے۔یہ اسلام کا قلعہ ہے، یہ مسلمانوں کا مرکز ہے۔ یوم الوطنی کی خوشی تمام مسلمانوں کو ہے۔
جدہ سے محمد کامل نے لکھا:سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔
مکہ مکرمہ سے سماح نجم نے کہا:سعودی عرب ساتھ میری بھی سالگرہ ہے۔میں23 ستمبر 2003 کو میں مکہ میں پیدا ہوئی۔اللہ تعالی مملکت کو ہمیشہ شاد و آباد رکھےاور خادمین حرمین شریفین،ولی عہد کو صحت و تندرستی اور لمبی عمر عطا فرمائے۔آمین
فیصل آباد سے عمیر اسلم نے یوم الوطنی پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ریاض سے سرور خان انقلابی نے کہا:سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اسلامی دنیا میں اعلی مقام رکھتے ہوئے حکومت سعودی عرب شاہ سلمان کی سرکردگی میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری رکھے گا۔
لاہور سے حفصہ زاہد نے کہا: میں جدہ سے لاہور منتقل ہوئی ہوں۔ مجھے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب سے محبت ہے۔
لاہور سے عائشہ فیصل نے کہا: مجھے پاکستان اور سعودی عرب سے محبت ہے۔
لاہور سے سارہ فہد نے لکھا: سعودی عرب، سدا سلامت رہو۔
جدہ سے وسیم ربی نے کہا: سعودی عرب کے تمام شہریوں کو یوم الوطنی بہت مبارک ہو۔ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔ اللہ تعالی اسے ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین
لاہور سے حمزہ شاہد نےلکھا:الخبر میرا پسندیدہ شہر ہے، مجھے سعودی عرب سے محبت ہے۔
راولا کوٹ سے شفیق ارشد نے کہا: اللہ پاک سعودی عرب کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے۔
بہار ، انڈیا سے حاذق انور نے کہا: سعودی عرب کو یوم الوطنی پر دل سے مبارک ہو۔
پٹنہ ، انڈیا سے محمد اختر نے لکھا:اپنی نیک خواہشات اور دل کی گہرائیوں سے میں سعودی عرب کے یوم الوطنی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ سعودی عرب کو اسلام کا گہوارہ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں عالی مقام دے اور قیامت تک اسے قائم و دائم رکھے ، آمین۔
الیشبا شاہد نے کہا: مجھے سعودی عرب سے محبت ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: