Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: گلف بینک کو لوٹنے والا گرفتار

کویت: کویتی پولیس نے حولی میں گلف بینک لوٹنے والے نقاب پوش کو گرفتار کرلیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق خفیہ پولیس نے بینک میں ڈکیتی ڈالنے والے شخص کا تعاقب کیا اور 48گھنٹے کے اندر اسے گرفتار کرلیا۔ اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ شخص اردنی شہری ہے۔ اس کے قبضے سے چوری شدہ رقم اور پلاسٹک کی پسٹل برآمد ہوئی ہے۔ اسے نے ڈکیتی کا اعتراف کرلیا۔ 

شیئر: