Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعظم کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکارجاں بحق

 اسلام آباد...سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کا اہلکار ذیشان عباسی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی تھانے میں بند کر دی ۔ اسلام آباد ایکسریس وے زیرو پوائنٹ کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ موٹر سائیکل گاڑی کی زد میں آگئی ۔پولیس کے مطابق راجہ پرویز اشرف کی گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا ،سابق وزیر اعظم موجود نہیں تھے۔جاں بحق ہونے والا کانسٹیبل ذیشان راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔ میت پمز منتقل کر دی گئی ۔ پولیس اہلکار کے بھائی نے قانونی کارروائی کے لئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دی ہے ۔

شیئر: