Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین پاور لفٹنگ: پاکستانی ویمن ٹیم نے 9 میڈلز جیت لئے

 
دبئی: ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئین شپ کے مقابلوں میں پاکستانی ویمن ٹیم نے سونے کے3 ، چاندی کے 4 اور کانسی کے 2 میڈل جیت لئے۔دبئی میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپیئن شپ میں خواتین کے مقابلے ہوئے جس میں پاکستان کی 4بہنوں نے حصہ لیا، پہلے روز پاکستانی خواتین ایونٹ پر چھائی رہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم نے 3سونے، 4 چاندی اور 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔قومی پاور لفٹرز ویرونیکا سہیل نے 47 کلو گرام، ٹوئنکل سہیل نے 72 کلو گرام اور نزہت جبین نے 63 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کے تمغے جیتے۔رابعہ شہزاد نے 52 کلو گرام، سنیہا غفور نے 57 کلو گرام، نادیہ مقصود نے 72 کلو گرام اور رابعہ رزق نے سلور میڈل حاصل کئے۔ قومی کھلاڑی سائبل سہیل نے 47 کلو گرام اور مریم سہیل نے 72 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کے میڈل جیتے۔ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئین شپ دبئی میں جا ری ہے۔ ایونٹ میں آج سے مرد پاور لفٹرز کے مقابلے شروع ہوں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: