Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برف کی چادر پگھلنے سے سمندر میں 13فٹ کا اضافہ ہوگا

لندن....  اگر دنیا کے مختلف ممالک گلوبل حدت کو صرف 2سینٹی گریڈ تک بھی کم کرنے میں کامیاب ہوگئے تب بھی بڑی  برف کی ایک شیٹ پگھل کر سطح سمندر میں 13فٹ کا اضافہ کرسکتی ہے۔ یہ بات پیرس میں سائنسدانوں نے بتائی۔ انکا کہناہے کہ مشرقی انٹارکٹیک میں برف کی چادر  برطانیہ سے تقریباً60گنا زیادہ بڑی ہے اور یہ 27ملین کلو میٹر تک پہنچتی ہے۔ اگر یہ چادر پگھل گئی تو دنیا بھر کے سمندروں کی سطح بڑھ جائیگی اور پوری آب و ہوا اور ماحولیات کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔ ساحلی علاقوں کے لوگ تو تباہ و برباد ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -ویتنامی خاتون کے کان میں لال بیگ گھس گیا

شیئر: