Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تہوار کے بعد طیارہ 2ہفتے بعدبھی صحرا میں کھڑا ہے

نواڈا....  نواڈا میں ایک تہوار کے دوران  747 طیارہ  2ہفتے بعد اب بھی وہیں کھڑا ہے۔ اس طیارے کو پرزے جوڑ کر تیار کیا جارہا تھا۔ فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ایک ہفتے کی تقریبات کے بعد جب واپس جانے لگیں تو ہر چیز صاف کرکے جائیں اور وہاں کوئی چیز نہ رہنے دی جائے۔ اس فیسٹیول میں 80ہزار سے زیادہ لوگ شرکت کرتے ہیں۔ یو ایس بیورو آف لینڈ مینجمنٹ  کا کہناہے کہ 40فٹ طویل اس طیارے کو اس کے مالکان کو ہٹا دینا چاہئے۔  اس طیارے کا پتہ ایک دوسرے نجی طیارے نے علاقے پر سے پرواز کے دوران لگایا ۔
مزید پڑھیں:- - -  --ایپل ویلی کے چڑیا گھر میں شادی کی تقریب، ریچھ کی شرکت

شیئر: