Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگالی دراندازدیمک کی طرح ہیں،امیت شاہ

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے سوائی مادھو پور میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ بنگلہ دیشی درانداز دیمک کی طرح ہیں اور یہ ہمارے انتخابی نظام کو کھائے جارہے ہیں لیکن قومی شہریت رجسٹریشن(National Register of Citizens)نظام کے ذریعے 40لاکھ دراندازوں کی شناخت کا کام کیاگیا۔امیت شا ہ نے دعویٰ کیا کہ 2019کے عام انتخابات کے بعد بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئیگی اور ایک ایک دراندازوں کو ووٹنگ لسٹ سے باہر کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یوپی اے کو ملک کی حفاظت کی کوئی فکر نہیں۔بی جے پی کے جنرل سیکریٹری رام مادھونے کہا کہ 1985میں ہونیوالے’’ آسام سمجھوتے ‘‘ کے تحت این آر سی کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے جس کے تحت ریاستی حکومت نے تمام غیر قانونی تارکین کا سراغ لگانے اور انہیں ملک سے باہر نکالنے کی تیاری شروع کردی تھی ۔ رام مادھونے کہاکہ تمام غیر قانونی تارکین کے نام ووٹنگ لسٹ سے خارج اورتمام سرکاری سہولتیں ضبط کرلی جائیں گی۔رام مادھونے واضح کیا کہ این آر سی کی آخری لسٹ 31دسمبر 2018کو جاری ہوگی۔ اس وقت تک نیشنل رجسٹرآف سٹیزن میں لوگ اپنے اعتراضات درج کراسکتے ہیں۔
 
مزید پڑھیں:-  - - -جیل سے قیدی کوڑا گاڑی میں چھپ کر فرار

شیئر: