Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز مشرف کا ہند کو چیلنج

   اسلام آباد... سابق آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف نے متنبہ کیا ہے کہ ہند ایک مرتبہ پاکستان پر حملہ کر کے تو دیکھے ایسا سبق سکھائیں گے کہ ساری عمر یاد رکھے گا ۔ ہماری فوج پہلے جیسی نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ دلیر اور لڑنے میں ماہر ہے ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہندنے پہلے بھی پاکستان کو چیلنج کیا تھا ۔ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد ہند اپنی تمام فوج سرحدوں پر لے آیا تھا لیکن ہماری فوج 10 ماہ تک ہندوستانی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی رہی اور آخر کار ہند دم دبا کر بھاگ گیا ۔ ہندکے کاغذی شیر باتیں کرنا بند کر یں ۔ پرویز مشرف نے کہاکہ ہند ایک مرتبہ پاکستان پر حملہ کر کے تو دیکھے ایسا سبق سکھائیں گے کہ ساری عمر یاد رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ۔ ہند ہماری امن کی پیشکش کو غلط رنگ دے دیتا ہے ۔ اب پاکستان کو سوچ سمجھ کر ڈپلومیسی کرنا ہو گی ۔

شیئر: