Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہینوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیاگیا

 
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں اور دیگر کھلاڑی اس کے مجاز نہیں ہوں گے۔ پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ سے متعلق اپنے فیصلے سے ان ایکشن کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا جس کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑی ہی اس لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آوٹ ہوگئے۔ یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کیلئے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں نے لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔ شاہینوں میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے اور پی سی بی کے فیصلے کے بعد صرف ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: