Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: ہند ویمنز کی تیسرے میچ میں فتح

 کولمبو : ہند ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ 21ستمبر کو کھیلا گیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8ویو اوور میں بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ فاتح ٹیم نے 132 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ روڈریگائز نے 57 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔ششیکالا سری وردنے 35، نیلاکشی ڈی سلوا 31 اورسری لنکن کپتان چماری اتاپتو 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہرمنپریت کور اور ایرن دھتی نے 2 ، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں ہند ویمنز نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا۔روڈریگائز نے 57 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، جیان گنی نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: