Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیسہ واپس کریں ،لڑائی ختم

لاہور.. وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کسی قسم کی ذاتی رنجش یا لڑائی نہیں۔ وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو لڑائی ختم ہو جائے گی۔ میٹرو منصوبوں کی آڈٹ رپورٹ آگئی ۔ اب فارنسک رپورٹ کا انتظار ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام آئین کی بنیادی شرائط کو پورا نہیں کرتا۔مسلم لیگ (ن)سے مختلف بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ویلج کونسل کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا تھا۔ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، وہ اپنے ذاتی مستقبل کے لئے دعا کریں۔ نواز شریف کے اگلے کیس کا بھی فیصلہ جلد آنے والاہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی(ن)لیگ سے ریکارڈ مانگا جاتا آگ لگ جاتی تھی۔ جے آئی ٹی کے بعد سارے ریکارڈ کھلیں گے۔ مجھے نہیں لگتا یہ لوگ زیادہ دیر باہر رہ سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور پر 300 ارب روپے خرچ کئے لیکن اس کے باوجود اس شہر کی حالت سب کے سامنے ہے۔ میٹرو بسوں کو چلانے کے لئے 8 ارب روپے حکومت کو دینا پڑتے ہیں۔

شیئر: