Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر:فیس بک پر ”جنین “ کی فروخت کی پیشکش نے ہنگامہ برپا کردیا

قاہرہ .... فیس بک پر جنین کے سودے کی پیشکش نے مصر کے سوشل میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا۔ پورا معاشرہ یہ اشتہار دیکھ کر سکتے میں آگیا۔ جنین فروخت کرنے کا اشتہار عیاری کے ساتھ دیاگیا۔ اسکندریہ کی ایک خاتون نے فیس بک پر اس کی سرخی ”کسی کو بچہ چاہئے“ کے عنوان سے دی۔ بچہ آئندہ 2ہفتے کے اندر پیدا ہونے والا ہے۔ جو والدین بچہ گود لینا چاہتے ہوں وہ رابطہ کریں۔ رابطہ کرنے والوں نے بتایا کہ اشتہار دینے والی خاتون نے بچہ گود دینے کے لئے 20ہزار مصری پونڈ کی رقم طلب کی اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا کہ اس پر کسی قسم کی کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔پولیس حرکت میں آئی تو یہ سن کر ششدر رہ گئی کہ ٹیلیفونک رابطے ریسیو کرنے والا خاتون کا شوہر تھا۔ اس نے رابطہ کرنے والوں کو یقین دلایا کہ اسکی بیوی 2 ہفتے بعد بچے کو جنم دینے والی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شوہر کی عمر 30برس ہے اور وہ ایک قہوہ خانے میں ملازم ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے اسے 4روزتک حوالات میں رکھ کر پوچھ گچھ کا حکم جاری کردیا۔ 
 

شیئر: