Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی میزائل منٹوں میں ہدف تک پہنچیں گے،ثمر مبارک

اسلام آباد... ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف کی دھمکی الیکشن پراپیگنڈا ہے ۔ ہندوستانی خفیہ ایجنسیاں ،سیاستدان اور دفتر خارجہ ہماری صلاحیت سے آگاہ ہیں اس لئے وہ جنگ کا راستہ اختیار نہیں کریں گے۔ ہمارے شاہین ون اور ٹو میزائل 11 منٹ کے اندر ہندوستانی حدود میں 2600 کلومیٹر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس صلاحیت سے امریکہ بھی نئی دہلی کو خبردار کر چکا ہے ۔ گزشتہ برسوں میں پے درپے ناکام تجربات نے ہندوستانی مہارت کا پول کھول دیا ۔ ٹی وی انٹرویو میں ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے ہند کو خبر دار کیا کہ دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ اس لئے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ ہمارے بہترین کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم کی گواہی پوری دنیا دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو موقع دینا چاہیے کیونکہ یہی خطے کے عوام کے مفاد میں ہے۔ 
 

شیئر: