Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروزگار نوجوانوں کی شرح بڑھ گئی

اسلام آباد... ملک بھر میں بیروزگار نوجوانوں کی شرح9.1فیصد تک پہنچ گئی ۔یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوجوان مردوں اور خواتین کی شرح برابر ہے۔70فیصد نوجوان پڑھے لکھے ہیں۔ملک کی آبادی64فیصد30سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔29فیصد کی عمر15سال سے 29سال کے درمیان ہے۔ملک کی33فیصد نوجوان آبادی شادی شدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 39فیصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہیں۔،2 فیصد مرد و خواتین کو روزگار کی تلاش ہے جبکہ59فیصد نوجوان بے روزگار روزگار کی تلاشی ہی نہیں کرتے کیونکہ انہیں یقین ہے ان کی کوشش بے کار ہوگی۔ 15سے29سال کے عمر کی آبادی میں مجموعی لیبر فورس41.6فیصد ہے۔ 40لاکھ نوجوان ہر سال جاب مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف اداروں میں کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے سے بیروزگاری کی شرح میںمزید اضافہ ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے حکومت کو بیروزگاری کے خاتمے اور مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔

شیئر: