Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: وزٹ ویزے پر آنے والے میکنک کو کام کرنے پر جرمانہ اور بیدخلی

ابوظبی: وزٹ ویزے پر آنے والے میکنک کو تجرباتی طور پر 5دن کام کرنے پر جرمانہ اور ملک سے بیدخلی جبکہ اس سے کام لینے والے پر50ہزار درہم کی سزا سنائی گئی۔ اماراتی سپریم کورٹ نے غیرملکی میکنک سے کام لینے والے کی اپیل مسترد کردی۔ الامارات الیوم کے مطابق عدالت میں دعوی کیا گیا کہ غیرملکی میکنک وزٹ ویزے پر ملک میں آیا تھا مگر ضوابط کے برخلاف تجرباتی طور پر ہی سہی اجرت یا بلا اجرت کام کرنے کی خلاف ورزی کربیٹھاجبکہ اس سے کام لینے والے نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس سے کام لیا جبکہ وہ اس کی کفالت میں نہیں تھا۔ عدالت نے دعوے کو درست تسلیم کیا اور غیرملکی پر جرمانے کے علاوہ بیدخلی کی سزا سنائی جبکہ کام لینے والے شخص کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے50ہزار درہم کی سزا سنائی۔ 
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 
 

شیئر: