Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دیگر ممالک کے لئے قابل تقلیدہے، قارئین

دنیا بھر سے اردو نیوز کے قارئین نے سعودی عرب کے یوم الوطنی پر تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں، مزید قارئین کے پیغامات ملاحظہ کریں:
آزاد کشمیر، پاکستان سے راجہ امجد یونس نے کہا:سعودی عرب کی لیڈر شپ اور عوام کو یوم الوطنی بہت بہت مبارک ہو۔ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل میں بستا ہے اور ان کی سیاسی و مذہبی نمائندگی کرتا ہے۔ سعودی عرب کی موجودہ قیادت خادم حرمین شریفین کی سربراہی میں جس طرح اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے، یہ امر دیگر مسلمان ممالک کے لئے باعث تقلید ہے۔
کراچی سے اشفاق مشتاق احمد نے کہا:الله اس ارض مقدس کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔میری طرف سے اہل سعودیہ کو یوم الوطنی پر بہت بہت مبارک ہو۔
یوم الوطنی: آپ بھی تہنیتی پیغام بھیجیں
پشاور سے سبحان اللہ نے کہا:سعودى عرب کے عوام کو يوم الوطنى بہت بہت مبارک ہو۔ 
ریاض سے پرویز شہزاد نے لکھا: دل کی گہرائیوں سے یوم الوطنی مبارک۔
لاہور سے میراب سلطان نے کہا: سعودی عرب کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
خمیس مشیط سے ناصر سفیر محمد سفیر نے کہا: سعودی قیادت اور عوام کو مبارک ہو۔
کراچی سے امجد علی قائم خانی نے کہا:سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی پر میری اور میرے اہل خانہ کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت تمام سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوںکو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ساہیوال سے محمد سیف نے کہا : سعودی عوام کو یوم الوطنی مبارک ہو، اللہ تعالی اس ملک کی حفاظت فرمائے۔
جدہ سے عمر سلیم نے کہا:میری طرف سے سعودی عوام کو مبارک ہو۔
جدہ سے محمد عتیق عبد اللہ نے کہا: سعودی قیادت اور عوام کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
جدہ سے سجاد حسین نے لکھا: مجھے سعودی عرب سے محبت ہے، مجھے سعودی عوام سے محبت ہے۔
جدہ سے چوہدری امران شفیق نے کہا: یوم الوطنی مبارک ہو۔
جدہ سے فیاض صدیقی نے کہا: تمام سعودی بھائیوں کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
کراچی سے محمد شیر نے کہا:سعودی قیادت اور عوام کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
اردو نیوز واٹس ایپ جوائن کری

شیئر: