Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو 16 ایکس اور ایکس 8 اسمارٹ فون لانچ

 مئیزو کمپنی کی جانب سے دو نئے اسمارٹ فون مئیزو 16 ایکس اور ایکس 8 متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونز میں اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ مئیزو 16 ایکس میں 6 انچ فل ایچ ڈی ایمولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور اسے 64 جی بی اور 128 جی بی کے دو اسٹوریج آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے جس میں فیس ان لاک سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ مئیزو 8 ایکس کا ڈسپلے 6.2 انچ کا ہے اور اسے 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سینسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3210 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ مئیزو 16 ایکس کی 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 2098 یان اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 2398 یان ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے اور سفید رنگ میں پری آرڈر کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی فروخت 26 ستمبر سے شروع ہوگی۔ مئیزو ایکس 8 کی ابتدائی قیمت 1598 یان ہے اور اسے کالے ، نیلے اور سفید رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کو 15 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: