Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#زلزلہ

لاہور اور گردو نواح کے علاقے میں اتوار کو زلزلے کے بعد ٹویٹر صارفین نے بے شمار ٹویٹس کرکے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ آئیے دیکھتے وہ کیا کہتے ہیں۔
اسامہ مشتاق کا ٹویٹ ہے :اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔ امید ہے کہ سب لوگ محفوظ ہونگے۔
ایک بے نامی ٹویٹ ہے جس میں کہا گیا ہے : میں نے تو زلزلے کے دوران کسی شخص کو کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ یہ چینلز والے کیسے کہہ دیتے ہیں۔ 
فائزہ داﺅد ٹویٹ کرتی ہیں : اللہ تعالیٰ سب کو خیریت سے رکھے۔
رویندر سنگھ روبن ٹویٹ کرتے ہیں : 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان گرما گرم بیانات کے بعد ہمسایہ شہر لاہور میں زلزلہ آیا۔ امید ہے کہ سب لوگ خیریت سے ہونگے۔
عثمان احمد ندیم کا ٹویٹ ہے : اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ معاف کردے اور ہمیں صالح لوگوں کیساتھ اٹھائے۔
سید زین العابدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
زہیب حسن ٹویٹ پر سوال کرتے ہیں : کیا کسی کو لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے؟
جٹ صاحب کے نام سے ٹویٹ ہے : ہم نے کوئی جھٹکے محسوس نہیں کئے۔
فرخندہ اختر لکھتی ہیں : زلزلے سے ہر چیز ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔ میرا بیڈ دیوار سے ٹکرا گیا، ایسا لگا کہ جیسے کوئی دھماکہ ہوا ہو۔
سدرہ بشارت کا کہناہے : زلزلہ تو محسوس نہیں ہوا لیکن آواز زو ردار تھی۔
میجر غفور کا ٹویٹ ہے : زلزلہ وارننگ ہے کہ ہر خاتون حجاب کرے جیسا کہ ہماری خاتون اول کرتی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں